ایف بی آر نے 4میںسے 3مطالبات مان لیے ،خواجہ سلیمان صدیقی

160

ملتان (اے پی پی) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے ہمارے4 بڑے مطالبات میں سے 3 کو زبانی منظور کرنے کاعندیہ دیتے ہوئے دیگر کے لیے 3 دن کی مہلت مانگی ہے۔تنظیم کے عہدیداران کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تاجر ٹیکس دینے کوتیارہیں، جوچھوٹے تاجر 10ہزار سالانہ ٹیکس دیتے ہیں وہ 20 ہزار روپے دے دیں گے لیکن ان کے لیے پورے سال تک خریداری ،آمدنی ،اخراجات ،منافع اور دیگر معاملات کے کاغذات سنبھالنا اور ہر ماہ ایف بی آر کے دفاتر کے چکرلگانا ناممکن ہے،50لاکھ سے زاید چھوٹے تاجروں میں سے اکثریت ان پڑھ یا پھرنیم خواندہ ہیں ان کے لیے سافٹ ویئر چلانا اور ریکارڈ رکھنا ممکن نہیں ہے، تاجر رقوم بینکوں میں نہیں رکھیں گے تو حکومت ریونیو وصولی ہدف کیسے حاصل کرے گی،انہوں نے کہا کہ حکومت اربوں ڈالر کے قرضے لے کر اپنا پیٹ بھرنے والوں سے حساب لے، غریب عوام کی قوت خرید تو دم توڑ رہی ہے، ہم ملکی معیشت کو مضبوط کرناچاہتے ہیں اسی لیے باربار ایف بی آر سے مذاکرات کررہے ہیں۔