نشاط چونیاں پاور کو 5.58 ارب روپے منا فع

201

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گذشتہ مالی سال کے دوران نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ (این سی پی ایل) نے 5.58 ارب روپے نفع کمایا ہے۔سیلز میں نمایاں اضافہ کے نتیجہ میں منافع بڑھا ہے اور کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 15.84روپے کے مقابلہ میں 16.26 روپے تک بڑھ گئی۔ مالی سال 2018 ء کے دوران کمپنی نے 5.471 ارب روپے منافع کمایا تھا جبکہ مالی سال 2019ء کے دوران منافع کا حجم 5.578 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ منافع میں اضافہ کے باعث انتظامیہ نے اپنے حصہ داروں کے لیے 25 فیصد یعنی 2.5 روپے فی حصص کے حتمی کیش ڈیوڈنڈ کی منظوری دی ہے۔