بین الاقوامی سطح پر لوہے کے ا سکریپ کی قیمت میں 50 ڈالر فی ٹن کمی

360

اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ پانچ ہفتوں کے دوران بین الاقوامی سطح پر لوہے کے ا سکریپ کی قیمت میں 50 ڈالر فی ٹن کی کمی ہوئی ہے جبکہ گزشتہ نو ماہ کے دوران قیمت میں 30 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے‘ سٹیل سکریپ کی عالمی قیمت میں کمی سے ملک میں لوہے کی مصنوعات اور بالخصوص سریا کے نرخوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔ جے ایس ریسرچ کے اقتصادی تجزیہ کار ارسلان احمد نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ پانچ ہفتوں کے دوران سٹیل سکریپ کی عالمی قیمت میں 50ڈالر فی ٹن تک کمی ہوئی ہے ۔