پاکستانی ملک میں سیروتفریح کرکرے زرمبادلہ بچائیں، کمشنر کراچی

173

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے آج ایکسپو سینٹر میں منعقدہ تین روز ہ پاکستان ٹریول مارٹ2019 کی نمائش کا دورہ کیا وہا ں پر منتظمین نے ان کا استقبال کیا۔ انہیں تیسری پاکستان ٹریول مارٹ 2019 کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی اور بتایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی مختلف ممالک کے مندوبین جن میں ہوٹل، ریسٹورنٹس، ٹریول ایجنسیز، پروڈکٹ آپریٹرز، اور ٹورزم ایسوسی ایشن کے نمائندے نمائش میں شرکت کررہے ہیں مختلف ممالک کے سیاح بھی شریک ہورہے ہیں۔ جو اپنی اپنے ممالک کی سیاحت کے فروغ کے لیے پاکستان سے وفود کا تبادلہ کریں گے۔ پاکستانی بڑی تعداد میں باہر جاکر سیر وتفریح کرتے ہیں اور ان ممالک کی زر مبادلہ میں اضافہ کا باعث بنتے ہیں۔ اسی طرح پاکستان بھی دیگر ممالک کی توجہ کے لیے اپنی مصنوعات و سیاحت کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات اور نمائشوں کا انعقاد کرتا ہے۔کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے پاکستان ٹریول مارٹ 2019 کے مختلف اسٹالز کا تفصیلی معائنہ کیا اور ہرایک اسٹال پر منتظمین کو پاکستان خصوصا کراچی میںاس نمائش میں ہرسال شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ، اس نمائش کے انعقاد کو سراھتے ہوئے کہا کہ پرامن اور سازگار ماحول کی وجہ سے ایسی نمائشوں کا انعقاد خوش آئند اور قابل تعریف احسن اقدام ہے حکومت سندھ کی کوششوں سے کراچی شہر اور پاکستان کے پر فضا حالات غیر ملکیوں کے لیے صحت مند اور حوصلہ افزا ہیں جن سے پاکستان ا ور دیگر ممالک کے درمیان بھائی چارے، ثقافت و سیاحت، کے فروغ اور دوستی و باھمی تعلاقات میں مزید ترقی اور مضبوطی پید اہوگی اور ٹھوس رشتے پروان چڑھیں گے۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے مختلف ممالک کے نمائندوں کو دعوت دی کی وہ شہر کراچی کی ترقی و خوبصورتی میں تعاون کا خیرمقدم کریں گے اور پاکستان و کراچی میں انہیں مکمل تعان و مدد فرام کرنے کی یقین دھانی کرائی۔سید محمد علی ہمدانی چیف ایگزیکیٹو افسر لینڈ مارک کیونیکیشن، عبدالجبار راٹھوڑ عدنان سور اور دیگر نے بریفنگ دی۔کمشنر کراچی نے انڈونیشیا، ملائشیا، سعودیہ ، آذربائیجان، کویت، تھائی لینڈ، اجمان، ترکش، جاپان ، سندھ ٹورزم، گلگت بلتستان، خیبر پختونخواہ اور ڈریم ورلڈ اور یو ایس ایڈ اور مختلف مشہور ہوٹلز کے اسٹالز کا بھی دورہ و معائنہ کیا۔