اسٹاک مارکیٹ میں 7 دن سے جاری تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا

87

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ7دنوں سے جاری تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا اور منگل کو کے ایس ای100انڈیکس 160.20 پوائنٹس کی کمی سے 33476.62پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ 62.62فیصد حصص کی قیمتوںمیں اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 27ارب31کروڑ57لاکھ روپے کی کمی ہوئی اور کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 12.52فیصدکم رہا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کوٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 33876.62پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعدازاںسرمایہ کار فائنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے متوقع فیصلے کے حوالے سے متضاد اطلاعات اور سیاسی بے یقینی کی صورتحال کے باعث حصص فروخت کرنے لگے جس سے تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اوردوران ٹریڈنگ کے ایس ای100 انڈیکس33409پوائنٹس کی نچلی سطح پرآ گیا بعد میںریکوری بھی آئی لیکن مندی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس160.20پوائنٹس کی کمی سے 33476.62پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس80.02پوائنٹس کی کمی سے 15735.70پوائنٹس،کے ایم آئی30 انڈیکس .390.35پوائنٹس کمی سے 53469.60پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس97.51پوائنٹس کمی سے24150.71پوائنٹس پربندہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طورپر388کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے130کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ243کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ15کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 27 ارب 31 کروڑ 57لاکھ روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 65 کھرب 98 ارب73کروڑ19لاکھ روپے ہوگئی۔پیر کومجموعی طور پر 39 کروڑ21لاکھ57ہزارشیئرزکاکاروبارہوا۔