پی ٹی سی ایل اور ایل ڈی اے کے یادداشت پر دستخط

392
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار پی ٹی سی ایل اور ایل ڈی اے کے درمیان معاہدے کے موقع پر دیگر شرکاء کے ساتھ
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار پی ٹی سی ایل اور ایل ڈی اے کے درمیان معاہدے کے موقع پر دیگر شرکاء کے ساتھ

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) اور لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے وزیرِ اعظم کے وژن کے تحت لاہور میں 19 انڈر پاسِز کی آرائش اور تعمیرِ نَو کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے ہیں۔محمد عثمان معظّم، ڈائریکٹر جنرل، ایل ڈی اے، اور سیّد مظہر حُسین، چیف ہیومن ریسورس آفیسر، پی ٹی سی ایل، نے لاہور میں وزیرِ اعلیٰ کے دفتر میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ اس مو قع پر عثمان بزدار، وزیر اعلی، پنجاب اور سیدشہزاد شاہ ،ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ،مارکیٹنگ اینڈ کارپوریٹ کمیونیکیشن، پی ٹی سی ایل، بمعہ ایل ڈی اے اور پی ٹی سی ایل کے سینئر افسران کے ہمراہ موجود ہیںپی ٹی سی ایل اور ایل ڈی اے نے لاہور میں انڈر پاسِز کی آرائش کی ایک کاوِش کے لیے اشتراک کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد شہر کے جمالیاتی منظر کو بہتر بنانا اور ہمارے قومی ہیروز کو ان کی انتھک محنت اور خدمات کے لیے خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔اس موقع پر محمد عثمان معظّم، ڈائریکٹر جنرل، ایل ڈی اے، نے کہا، ’’انفرااسٹرکچر کی ترقی اور معیاری شہری سہولیات کی فراہمی کے ذریعے ایل ڈی اے لاہور کو ایک جدید میگا سٹی میں تبدیل کرنے کے لیے کوششیں کررہی ہے۔ شہر کی آرائش کے مقصد سے نئے تعمیر شدہ انڈر پاسِز میں رنگ وحُسن کے اضافے کے لیے ایل ڈی اے نے کمپنیوں کو اشتراک کی دعوت دی۔ ہمیں خوشی ہے کہ قومی ہیروز کے اعزاز میں شروع کیے گئے اس پراجیکٹ کے لیے پی ٹی سی ایل جیسا ادارہ ہمارا پارٹنر بنا ہے۔