کینال روڈ پرکشمیر انڈر پاس کی تعمیرمیں تاخیرقابل مذمت ہے

143

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی115کے امیر میاںاجمل حسین بدر ایڈووکیٹ،یوسف گل پراچہ نے کینال روڈ پرکشمیر انڈر پاس کی تعمیرمیں تاخیرکی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی سہولت کے لئے تعمیرہونے والامنصوبہ شہریوں کے لئے وبال جان بن چکاہے،پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت اس کی تعمیرمکمل کاافتتاح کرچکی ہے لیکن منصوبہ جوں کا توں اورگردنواح کے شہریوں اورمسافروں کے لئے اذیت کا باعث ہے۔کھدائی کے بعد باندھے گئے سریے حادثات کاباعث بن رہے ہیںرات گئے اکثرموٹرسائیکل سواران سریوں میں لگ کرزخمی ہورہے ہیں،جبکہ کھودے گئے گڑھے اور باندھے گئے لوہے کے سریے حادثات میں اضافہ کررہے ہیں،جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے کشمیر انڈر پاس کی تعمیرمیں تاخیرکانوٹس لینے اور تعمیر کوتیزی سے مکمل کرنے اوررات کو لائٹوںکاانتظام کرنے کا مطالبہ کیاہے۔