ٹنڈوالہٰیار، گھریلو جھگڑے پر شوہر نے گلے پر چھیری پھیر لی، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

161

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت)حیدر آباد کے رہائشی راجو میگھواڑ اپنی بیوی کو لینے کے لیے ٹنڈوالہٰیار کی مصطفی کالونی میں اپنے سسرال پہنچا، جہاں اس نے اپنی بیوی کو گھر جانے کا کہا کہ لیکن بیوی نے ان کے ساتھ گھر جانے سے انکار کردیا، شوہر نے بیوی کو کافی سمجھانے کی کوشش کی نہ ماننے پر نوجوان راجو میگھواڑ نے دلبرداشتہ ہو کر گھر میں پڑی چھری کو اپنے پیٹ میں اتار لیا اور اپنے ہاتھوں سے اپنے ہی گلے پر چلا دی جسے نازک حالت میں سول اسپتال ٹنڈوالہٰیار منتقل کیا گیا، جہاں پر تشویشناک حالت میں نوجوان کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا، جبکہ دوسری طرف تھانہ سیکشن بی کی پولیس نے این سی داخل کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔