جیکب آباد میں موٹر سائیکل چوری اور رہزنی کی وارداتوں میں اضافہ

178

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد میں موٹر سائیکل چوری اور رہزنی کی وارداتوں میں اضافہ۔ جیکب آباد میں موٹرسائیکل رہزنی اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے گزشتہ شب ڈرکھن محلہ میں عدنان اچکزئی کی گھر کے باہر کھڑی سی ڈی موٹر سائیکل چور لے گئے جبکہ اولڈ ائر بیس گیٹ کے قریب چور ریٹائر سرکاری ملازم عبدالرشید ابڑو کی نئی موٹر سائیکل لیکر فرار ہوگئے۔ علاوہ ازیں آباد تھانے کی حدود قصبہ بچل پور سدہایو سے فاروق سدہایو سے مسلح افراد نئی موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، دستگیر کالونی سے واحد بخش بنگلانی کی بھی نئی ہائی اسپیڈ موٹر سائیکل چور لے اڑے، ایک ہفتے میں اسٹریٹ کرائم میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث شہر سخت پریشان ہیں۔