نوابشاہ، اساتذہ کا عالمی دن منایا گیا

155

نوابشاہ (نمائندہ جسارت) بینظیر بھٹو یونیورسٹی کی جانب سے اساتذہ کا عالمی دن منایا گیا جس میں بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بینظیر بھٹو یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر طیبہ ظریف نے کہا کہ میرا استاد میرا رہنما ہے آج آپ کی محنت اور لگن دیکھ کر مجھے اپنا بچپن یاد آگیا ہے، میرے اساتذہ نے بھی کم وسائل ہونے کے باوجود بھی ہم پر محنت کرکے ہم کو اس مقام پر پہنچایا۔