لاڑکانہ، سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 5 ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات برآمد

140

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے قتل اور ڈکیتی جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات میں اشتہاری، روپوش و مطلوب 5 ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔ رتوڈیرو پولیس نے دوران چیکنگ نوڈیرو بائی پاس سے ملزم ذوالفقار سہتو کو 2 کلو چرس ، نوڈیرو پولیس نے دوران چیکنگ سکھر روڈ سے ملزم بدرالدین عرف انو بلو کو 2 کلو چرس، رشید وگن پولیس نے قتل کے مقدمے میں اشتہاری ملزم ملوک ڈیپر کو، دوران چیکنگ ڈکیتی اور اغوا کے مقدمے میں روپوش ملزم منظور میربحر کو جبکہ دامراہ پولیس نے دوران چیکنگ جاڑا واہ سے ملزم محمد بخش جونیجو کو چرس سمیت گرفتار کرلیا ہے۔