نکاسی آب کا نظام بہترنہ ہونے کی و جہ سے ہر علاقہ پانی میں ڈوبا ہواہے

136

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی 114کے امیرمیاںعبدالستاربیگا،چودھری نویداسلم،رانامحمدوسیم ایڈووکیٹ،حاجی محمدحنیف اور دیگر نے کہا ہے کہ واساکی نااہلی اورناقص انتظامات کے باعث اندورن شہراورگردنواح کے رہائشی علاقوں میں واساکا سیوریج سسٹم نکاسی آب کا نظام بہترنہ ہونے کے باعث ہردوسراعلاقہ گندے پانی میں ڈوب گیاہے ۔ گلیاں،سٹرکیں،خالی پلاٹ گندے پانی سے بھرنے کے باعث ڈینگی لاروا،مچھروںکی افزائش،کیڑے مکوڑے اورحشرات کی بھر مار نے شہریوںکا جینادوبھر کردیا ہے ، جڑانولہ روڈ،ستیانہ روڈ،جھنگ روڈکے اطراف میں رہائشی علاقوںمیں پرانی اوربوسیدہ سیوریج لائنوں نے گندہ پانی اوور فلو کرنا شروع کردیاہے جبکہ شہری واساکی ناقص حکمت عملی نکاسی آب کانظام بہترنہ ہونے کے باعث گندے پانی کے جوہڑوںمیں رہنے پر مجبور ہیں ، جس کے باعث ہر دوسراشخص خطرناک بیماریوں کا شکار ہورہاہے،رہنمائوں نے کہاہے کہ ضلعی انتظامیہ کو فوری شہر اورگردنواح کے علاقوںکو صفائی اورگندگی سے پاک، نکاسی آب کانظام بہترکرنے کیلئے اقدامات کرناہوں گے۔