پاکستان بیت المال کی جانب سے آئی بی اے میں پچاس طلبہ کو اسکالر شپ دینے کا اعلان

154

سکھر (نمائندہ جسارت) پاکستان بیت المال کی جانب سے آئی بی اے میں پچاس طلبہ کو اسکالر شپ دینے کا اعلان، اسکالر شپ دینے کے حوالے سے ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹر بیت المال عون عباس اور وائس چانسلر نثار صدیقی بھی شریک تھے۔ وائس چانسلر نثار صدیق نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان بیت المال کی جانب سے پچاس طلبہ کو اسکالر شپ دینے کا اعلان خوش آئند ہے، اس اقدام سے غریب طلبہ استفادہ کرسکیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی بیت المال ؎ عون عباس نے کہا کہ آئی بی اے جیسے ادارے ملک کا سرمایہ ہیں۔ پاکستان بیت المال غربت کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے۔ تقریب کے دوران وی سی نثار صدیقی نے ایم ڈی بیت المال عون عباس کو سندھ کی روایتی اجرک اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا۔