ایکواڈور: پرتشدد مظاہروں کے بعد سرکاردارالحکومت سے فرار

157
ایکواڈور: حکومت مخالف احتجاج کے دوران پولیس مظاہرین کے خلاف طاقت کا بے دریغ استعمال کررہی ہے
ایکواڈور: حکومت مخالف احتجاج کے دوران پولیس مظاہرین کے خلاف طاقت کا بے دریغ استعمال کررہی ہے

کیٹو (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوب امریکی ملک ایکواڈور میں تیل کی قیمتیں بڑھنے پر ہونے والے پُرتشدد مظاہروں کے بعد صدر لینن مورینونے دارالحکومت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق فوج مظاہرین کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے اہل کاروں کو بازیاب کرانے کی کوشش میں مصروف ہے۔ واضح رہے کہ ایکواڈور کے صدر لینن مورینو نے معیشت کے پیکیج کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد 5روز گزرنے کے باجود مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔