نائیجیریا: دریا میں کشتی ڈوبنے سے 38 افراد جاں بحق

110

ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک ) نائیجیریا کے صوبے باوچی کے دریا میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 38مسافر ہلاک ہوگئے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثہ دریائے کرفی میں پیش آیا۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ حادثے کا شکار ہونے والی کشتی پر گنجایش سے زیادہ مسافر اور سامان لدا ہوا تھا۔ حکام کے مطابق کشتی پر 40افراد سوار تھے،جن میں 2کو بچالیا گیا،جب کہ باقی ہلاک ہوگئے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی اسی دریا میں کشتی ڈوبنے سے 3 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔