امریکی سفارتکار کا شمالی کوریا سے مذاکرات پر واضح لائحہ عمل اپنانے کا مطالبہ

106

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک ) امریکی سفیر برائے تخفیف اسلحہ نے شمالی کوریا پر زور دیا ہے کہ وہ جوہری ہتھیاروں پر مذاکرات کے حوالے سے اپنا موقف واضح کرے۔ رابرٹ ووڈ نے کہا کہ امید ہے کہ شمالی کوریا اپنے مستقبل سے متعلق جلد فیصلہ کرلے گا۔ واضح رہے کہ ہفتے کے روز دونوں ممالک کے درمیان سوئیڈن میں ہونے والے مذاکرات بے نتیجے ختم ہوگئے تھے،جس کے بعد امریکا نے 2ہفتے میں بات چیت دوبارہ شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ دوسری جانب شمالی کوریا نے کہا کہ وہ بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ امریکی رد عمل دیکھ کر کرے گا۔