امریکا اور جاپان کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط

92

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک ) جاپان اور امریکا کے مابین دوطرفہ تجارتی معاہدے پر دستخط ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق واشنگٹن میں جاپانی سفیر برائے امریکا شن سوکے سوگی یاما اور امریکی نمایندہ تجارت رابرٹ لائٹ ہائزر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت جاپان امریکا سے درآمد گائے اور سور کے گوشت پر محصولات کم کرے گا جب کہ امریکا جاپانی گاڑیوں پر اضافی محصولات عائد کرنے سے گریز کرے گا۔ دونوں ممالک گاڑیوں اور پرزہ جات پر محصولات سے متعلق بات چیت جاری رکھیں گے۔