امریکی شمولیت کے بغیر یوکرائنیتنازع حل نہیں ہو سکتا‘ صدر بیلاروس

197

منسک (انٹرنیشنل ڈیسک ) بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے کہا ہے کہ مشرقی یوکرائن کا تنازع امن مذاکرات میں امریکا کی شمولیت کے بغیر حل نہیں ہو سکتا۔ خبررساں اداروں کے مطابق مسلح تنازع کے حوالے سے گزشتہ ہفتے ہونے والی سفارتی پیش رفت کے بعد بین الاقوامی سربراہ کانفرنس کی راہ ہموار ہوگئی ہے،جس کی مدد سے مشرقی یوکرائن میں لڑائی بند کرائی جا سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے انعقاد کی صور ت میں فرانس، جرمنی، روس اور یوکرائن ضرور شریک ہوں گے۔