بیت المقدس میں گرجا گھروں کی املاک پراسرائیلی قبضہ‘ امریکی چرچ کونسل کا انتباہ

100

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں گرجا گھروں کی املاک ہتھیالیں، جس پر امریکی چرچ کونسل کے اعلیٰ رہنماؤں نے تل ابیب کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دی۔ وزیر اعظم نیتن یاہو کو لکھے گئے خط میں امریکی چرچ کونسل نے بیت المقدس میں عیسائی عبادت گاہوں سے چھیڑ چھاڑ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گرجا گھروں کی املاک پر قبضہ ناقابل قبول ہے۔ خط میں مقبوضہ بیت المقدس کے ساتھ الخلیل میں بھی عیسائیوں کی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچانے پر سخت الفاظ میں تنبیہ کی گئی۔ اعلیٰ رہنما نے زور دیا کہ اسرائیلی اقدامات عالمی عیسائی برادری کے لیے لمحہ فکر ہے۔