تنظیم بزم قرآن کے تحت ایک روزہ تعمیر سیرت کیمپ آج ہوگا

155

کراچی(پ ر(جمعیت طلبہ عربیہ کی ذیلی تنظیم بزم قرآن کے تحت ایک روزہ تعمیر سیرت کیمپ 09اکتوبر کو فیڈرل بی ایریا میں منعقد ہوگا ،تعمیر سیرت کیمپ میں کراچی بھر کے مدارس کے نو نہال شریک ہونگے،کیمپ میں قرأت،حمد و نعت کے مقابلوں کے علاوہ مختلف کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کیے جائیں گے۔پروگرام کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی محمد حسین محنتی امیر جماعت اسلامی سندھ ہونگے ،دیگر مہمانوں میں حافظ نعیم اللہ و دیگر شامل ہیں۔منتظم جمعیت طلبہ عربیہ سندھ ،محمد افضل ،حافظ کاشف شبیر ،منتظم کراچی اعجازالحق شامل ہیں۔