کڈنی ہل میں جدید پارک بنانے کا فیصلہ

91

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )حکومت سندھ نے ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے شہر کے وسط میں قائم کڈنی ہل میں جدید پارک بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے مشیر ماحولیات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے منگل کو کڈنی ہل کا دورہ کیا۔ سیکرٹری ماحولیات خان محمد مہر، میونسپل کمشنر کے ایم سی، ڈی سی ضلع شرقی و دیگر افسران انکے ہمراہ تھے۔ افسران نے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو تفصیلی بریفنگ دی۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ حکومت سندھ اور کے ایم سی مشترکہ طور پر کڈنی ہل کو مکمل طور پر بحال کرکے اسے جدید خطوط پر استوار کریںگے۔