لاکھوں روپے کی ادویات سے بھر ی سوزوکی برآمد

94

کراچی( اسٹا ف رپورٹر)قائد آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی ادویات سے بھری سوزوکی برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ قائد آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لا لہ آباد روڈ سے قیمتی ادویات سے بھری چھینی گئی سوزوکی برآمد کرلی، پولیس کا کہنا ہے کہ سوزوکی میں قیمتی ادویات موجود ہیں، کارروائی کے دوران ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
،جن کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی، پولیس کا مزید کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ قائد آباد تھانے میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا ہے۔