عدالتی احکامات نظر انداز ، سندھ پولیس کے جونیئر افسران کو سینئر بنادیا گیا

433

کراچی( اسٹا ف رپورٹر) سندھ پولیس کے سینئر افسران کو سینیارٹی لسٹ میں جونیئر بنادیا گیا، سندھ پولیس کے من پسند جونیئر انسپکٹرز سینیارٹی لسٹ میں سینئر کردیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹرز کی سینیارٹی لسٹ میں پولیس رولز کی سنگین خلاف ورزی، ایف کالم ہی غائب کر دیا گیا،پولیس رولز کے مطابق ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی ایف لسٹ کے تحت ہوتی ہے،ایف لسٹ اپر کورس کرکے کنفرم انسپکٹر ہونے والوں پر مشتمل ہوتی ہے، کراچی بدامنی کیس میں عدالت عظمیٰ بھی انسپکٹرز کی ترقی کا طریقہ وضح کرچکی ہے، عدالت عظمیٰ نے اپنے حکم میں پولیس رولز کے تحت ترقیوں کا حکم دیا تھا،سندھ پولیس کی حالیہ سینیارٹی لسٹ میں ایف لسٹ کے افسران کو جونیئر کردیا گیا ہے،سینیارٹی لسٹ من پسند افراد کو نوازنے کے لیے تقرر کے تاریخ پر بنادی گئی،4 سال پہلے انسپکٹر ہونے والے 18 سال پہلے انسپکٹر ہونے والوں سے سینئر ہوگئے،ملک بھر میں انسپکٹر سے ڈی ایس پر ترقی ایف لسٹ کے تحت ملتی ہے،اسی سال اسلام آباد پولیس میں بھی ایف لسٹ کے تحت ہی 40 انسپکٹرز کو ترقی دی گئی تھی،کے پی کے اور پنجاب پولیس میں بھی ایف لسٹ کے تحت ہی ترقیاں دی جاتی ہیں،کے پی کے میں 1995 ء میں اے ایس آئی بھرتی ہونے والے ایس ایس پی بن چکے ہیں،سندھ پولیس کی موجودہ سینیارٹی لسٹ سے 2 ہزار سے زائد انسپکٹرز متاثر ہوئے ہیں،200 من پسند انسپکٹرز کے نام مبینہ طور پر کرپشن کے ذریعے ڈالے گئے ہیں۔