ایسٹ زون پولیس نے رواں سال 107973کلوگرام گٹکا برآمدکیا

100

کراچی( اسٹا ف رپورٹر)ایسٹ زون پولیس نے یکم جنوری 2018 ء سے لے کر آج تک معاشرے میں پھیلے ہوئے ناسور گٹکا، ماوا اور مین پوری کے خلاف بھرپور کارروائی کی، اس کارروائی میں پولیس کے افسران کی ذاتی دلچسپی اور لگن کے باعث بڑی مقدار میں مہلک گٹکا، ماوا اور مین پوری کو نہ صرف ضبط کیا گیا بلکہ اس مذموم کاروبار میں ملوث افراد اور ان کے سرپرستوں کے خلاف بھی بھرپور کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ترجمان ایسٹ زون پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایسٹ زون پولیس نے مجموعی طور پر 2380 مقدمے درج کیے 3055 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، 107973(ایک لاکھ سات ہزار نو سو تہتر) کلوگرام گٹکا ماوا اور مین پوری برآمد کرتے ہوئے 164 فیکٹریاں بھی پکڑی گئی، ایسٹ زون پولیس نے اس سلسلے میں اس مذموم کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ B)- 336) کے تحت کیس رجسٹر کیے جن کو متعلقہ عدالتوں نے حذف کرکے کیس 269 -270 تعزیرات پاکستان کے تحت چالان قبول کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو معمولی جرمانے اور سزائیں دیں ۔