فضل الرحمن مدارس کے بچوں کواستعمال کرنا چاہتے ہیں،فردوس شمیم،حلیم عادل

103

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فروس شمیم نقوی نے پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کے ہمراہ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا صاحب کا کہنا ہے کہ مارچ سندھ سے شروع ہوگا ،مولانا آپکا سندھ میں مینڈیٹ کیا ہے ؟نہیں چاہیں گے کہ آپ سندھ اور اس ملک کے مدرسوں کے بچوں کو ایندھن کے طور پراستعمال کریں ،آپ نے مدارس میں بچوں کو جمع کرنا شروع کیا ہے،مولانا صاحب آپکو ہم نہیں نکلنے دیں گے ،پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے انہیں فنڈ کیا ہے، یہ آزادی آصف زرداری اور نواز شریف مارچ ہے، ہم اس میں بچوں کو نہیں جانے دیں گے ،ناموس رسالت پر کپتان جو بات کر گیا اس پر شاید کسی نے بھی بات نہیں کی ہوگی ،ماڈل ٹائون پر آپ خاموش رہے، ہم اپنے بچوں کو ایندھن نہیں بنیں دیں گے،انہوں نے کہا کہ سندھ میں صحت کی صورتحال ابتر ہوچکی ہے، سندھ حکومت صحت میں ایمرجنسی نافذ کر کے عوام الناس کو سہولیات فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں نہ کتے کے کاٹے کی ویکسین ملتی ہے اورنہ ہی عوام کو ایمبولنس دی جاتی ہے، اربوں روپے کا بجٹ ہڑپ کیا جاتا ہے۔ اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہا گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ اسمبلی میں جلوہ افروز ہوئے، اپنے اختیارات استعمال کرکے قرارداد منظور کرائی، پیپلز پارٹی سندھ کے عوام میں نفرت پھیلا رہی ہے، پیپلز پارٹی کہتی ہے وفاق میں حکومت سندھ کے خلاف ہے۔