منشیات فروشی اور ریتی بجری چوری میں ملو ث 6ملزمان گرفتار

309

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروش اور ریتی بجری چوری میں ملو ث 6ملزمان کو گرفتار کر لیا ،ترجمان ایس ایس پی ملیر کے مطابق سچل تھانے کی حدود میں منشیات فروش سمیت گٹکا مافیا کیخلاف کارروائیوں کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے چرس اور بڑی مقدار میں ملکی/غیر ملکی گٹکا/ماوا برآمد ہوا ،ملزمان پابندی عائد ہونے کے باوجود علاقے میں گٹکا اور منشیات فروخت کر رہے تھے، ملزمان کیخلاف دفعہ 337-J سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، دوسری جانب ملیر کے علاقے میمن گوٹھ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ریتی/بجری کی چوری کی کوشش ناکام بنا دی۔،پولیس نے دوران گشت ریتی سے بھرے 2ٹرک تحویل میں لے لیے ، دونوںٹرک ڈرائیوز کو عدالت کی جانب سے پابندی عائد ہونے پر ریتی چوری کی دفعات کے تحت مزید کارروائی کے لیے لائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔