ملزم عاطف زمان کاجیل کی سلاخوں کے پیچھے دم گھٹنے لگا

247

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کیس کے ملزم عاطف زمان کا جیل کی سلاخوں کے پیچھے دم گھٹنے لگا۔ ذرائع کے مطابق ملزم عاطف زمان نے مقتول مرید عباس کے اہلخانہ سے صلح کے لیے کوششیں شروع کر دیں۔ملزم عاطف زمان کی جانب سے دو بار مختلف ذرائع سے مرید عباس کے اہلخانہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی رابطہ عاطف زمان کے وکیل شفقت تنولی کی جانب سے بھی کیا گیا۔ مرید عباس کی اہلیہ زہرا عباس نے ملزم سے صلح کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ زارا عباس کا کہنا ہے جو بھی صلح کرنے کی کوشش کرے گا اس کو میری لاش سے گزرنا ہو گا۔ قاتل کو سزا دلوانے کے لیے ہر فورم پر کیس لڑوں گی۔ عدالتوں سے انصاف کی توقع ہے۔ کیس لڑوں گی صلح نامے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔