شہربھر کی کیبل اور انٹرنیٹ سروس معطل ہوسکتی ہے،کراچی کیبل ویلفیئر

146
کیبل آپریٹرویلفیئر ایسوسی ایشن کے ارکان پریس کلب میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں
کیبل آپریٹرویلفیئر ایسوسی ایشن کے ارکان پریس کلب میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کراچی کیبل ویلفیئرایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد حسین نے صدر پاکستان ،چیف جسٹس اور وزیر اعظم کی معاون خصوصی سے اپیل کی ہے کہ کے الیکٹرک کو کیبل نیٹ ورک کی تاریں کاٹنے سے روکا جائے بصورت دیگر شہر بھر کی کیبل اور انٹرنیٹ سروس معطل ہوجائے گی جو دوبارہ بحال نہ کی جاسکے گی۔ وہ منگل کو پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر عرفان کھڈا نی ،دلشاد انصاری ،جاوید حسین ودیگر بھی موجود تھے۔