اسلامی جمعیت طالبات کے زیراہتمام قرآن کورس کا پہلا روز

127

کراچی (پ ر) اسلامی جمعیت طالبات پاکستان (جامعہ کراچی) کی جانب سے دو روزہ قرآن پروجیکٹ سرٹیفکیٹ کورس آرٹس آڈیٹوریم میں 8 اور 9 اکتوبر کو منعقد کیا جا رہا ہے،جس کے پہلے روز سورہ النور پر ڈسکشن اور قرآن کی چار بنیادی اصطلاحیں کے موضوع پر پروگرام کنڈکٹ کروایا گیا۔ سورہ النور پر ڈسکشن کرواتے ہوئے سابقہ ناظمہ اعلیٰ عائشہ فہیم نے کہا کہ اللہ کے نور کو حاصل کرنے کے لیے “ضو۶ً” کے burning period سے گزرنا ضروری ہے، جس میں سختیوں اور تکالیف کے ذریعے ایمان کی آزمائش مطلوب ہے۔قرآن کی چار بنیادی اصطلاحیں کے موضوع پر پروگرام کرواتے ہوئے معاون جامعہ آمنہ حسینی کا کہنا تھا کہ قرآن میں چار بنیادی اصطلاحوں پر بات کی گئی ہے الہ، رب، عبادت اور دین جو کہ اپنا وسیع تر مفہوم رکھتی ہیں اور ہر مسلمان کو ان کا علم ہونا ضروری ہے۔