الخدمت کے تحت کورنگی میں آئی کیمپ کا قیام

184
الخدمت کے تحت کورنگی کے ایریا میںلگائے گئے آئی کیمپ میں سفید موتیا کے مریضوں کا آپریشن کے بعد فوٹو
الخدمت کے تحت کورنگی کے ایریا میںلگائے گئے آئی کیمپ میں سفید موتیا کے مریضوں کا آپریشن کے بعد فوٹو

کراچی (پ ر) الخدمت کے تحت کورنگی کے ایریا میں فری آئی کیمپ میںلگایا گیا،ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا اورسفید موتیا کے مریضوں کے آپریشن کیلیے ان کی رجسٹریشن بھی کی گئی ۔آنکھوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کو ادویات ڈراپ اور ٹیوب کے ساتھ مفت چشمے بھی فرہم کیے گئے ۔بعد میں سفید موتیا کے مریضوں کے آپریشن کیلیے ان مریضوں کو گلستان جوہر کے آئی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کا ماہر ڈاکٹروں نے مفت آپریشن کیا اور انہیں مفت لینس بھی فراہم کیے گئے ۔جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے امیر عبدالجمیل خان نے جماعت اسلامی کے ایریا حلقہ طیبہ کے کارکنان کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے اسے غریبوں کی بے مثال خدمت قرار دیا۔امیر ضلع کورنگی عبدالجمیل خان نے ناظم علاقہ لانڈھی غربی محمد شفیق ،ناظم حلقہ طیبہ محمد کاشف ودیگرکارکنان کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا الخدمت غریب اور مستحق افراد کی بلاتفریق خدمت کر رہی ہے۔