غیر قانونی گیٹ وے چلانے میں ملوث خاتون گرفتار

108

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی کراچی میں پی ٹی اے کے ہمراہ کارروائی غیر قانونی گیٹ وے چلانے میں ملوث خاتون کو گرفتار کر کے سامان تحویل میں لے لیا گیا ، تفصیلات کے مطابق ناظم آباد کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر ایک گھر میںفیض اللہ کوریجو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل سندھ کی سر براہی میں ٹیم نے پی ٹی اے کے ہمراہ چھاپا مار ا اس دوران غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج چلانے میں ملوث گروہوں کی کارندہ ایک خاتون کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا ،کاروائی میں سات گیٹ وے پکڑے گئے ، لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیوائسز برآمد ہوئیں ،پہلی مرتبہ کسی خاتون کو غیر قانونی گیٹ و ے چلاتے ہوئے پکڑا گیا ہے ،خاتون کے خلاف سائبر کرائم سرکل میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ،اس غیر قانونی کام میں مزید افراد مفرور ہیں جن کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں ۔