شوگر، بلڈ پریشر اور السر کے علاج کی ادویات 46 روپے تک مہنگی

196

اسلام آباد (آن لائن) فارما سیوٹیکل کمپنیز نے ادویات کی قیمتوں میں7 فیصد اضافہ کر دیا‘ شوگر، بلڈ پریشر اور السر کے علاج کی ادویات 46 روپے تک مہنگی کر دی گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ ڈریپ قوانین کے مطابق کمپنیاں ہرسال 7 فیصد اضافہ کر سکتی ہیں‘ فارما سیوٹیکل کمپنیز نے ذیابیطس کنٹرول کرنے کی دوا کی قیمت میں30 روپے اضافہ کر دیا جبکہ تیزابیت کے علاج کی ادویات میں 46 روپے اضافہ کیا گیا‘ پیراسیٹامول 2 روپے اور پونسٹان 5 روپے مہنگی کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سر درد گولی کی قیمت میں5 روپے اور وزن کم کرنے کی دوا31 روپے، درد کی دوا2 روپے، کیلشیم کی دوا 5 روپے اور بلڈ پریشر کی دوا 12 روپے مہنگی ہو گئی۔