تین ماہ سے احتجاج کر رہے ہیں، وزیراعظم مسئلہ حل کرائیں، پاکستان انجمن تاجران

128

اسلام آباد (اے پی پی) راولپنڈی اسلام آباد کی تاجر برادری نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے مسائل حل کیے جائیں۔ منگل کو نیشنل پریس کلب میں آل پاکستان انجمن تاجران کے رہنمائوں صدر اجمل بلوچ، سیکرٹری جنرل نعیم میر اور پنجاب کے صدر شاہد غفور پراچہ نے پریس کانفرنس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے تاجر برادری کو نوٹسز کے اجرا پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تاجر برادری نے کہا کہنئے پاکستان کے نعرے کی تاجر برادری نے حمایت کی تھی لیکن اب ہم 3 ماہ سے احتجاج کر رہے ہیں، ایف بی آر حکام مذاکرات میں سنجیدہ نہیں، انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ تاجر برادری کے مسائل حل کیے جائیں۔