فضل الرحمن کا اصل مسئلہ اقتدار سے دوری ہے، فردوس عاشق

102

لاہور (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کا اصل مسئلہ اقتدار سے دوری ہے، نریندر مودی نے اپنے دوستوں کے ذریعے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جن لوگوں کو عوام مسترد کر چکے ہیں، حکومت کو اْن سے کوئی پریشانی نہیں۔ ریڈیو پاکستان لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق نے مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مودی پاکستان میں اپنے نادان دوستوں کو استعمال کر رہے ہیں، جیلوں میں بیٹھے کچھ لوگ پریشانی میں ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔معاون خصوصی نے ریڈیو پاکستان کے ملازمین کے دیرینہ مطالبات منظور کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چینی حکومت کے تعاون سے ریڈیو پاکستان کو جدید ترین آلات مہیا کیے جا رہے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی کوششوں سے پہلی بار کشمیر کے بارے میں بارے عالمی فورمز پر بات چیت کا سلسلہ جاری ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔