بیرون ملک جانے کیلیے پولیو کارڈ لازمی قرار دینے کی پابندی میں مزید توسیع

167

پشاور (آن لائن) پولیو کیسز میں اضافے کے باعث بیرون ملک جانے کے لیے پولیو کارڈ لازمی قرا ر دینے کی پابندی جو 5 اکتوبر کو ختم ہوگئی تھی اس میں مزید توسیع کر دی گئی ہے جبکہ پولیو کے نئے 3 کیسز کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں متاثرہ بچوں کی تعداد 72 ہوگئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں متاثرہ بچوں کی تعداد 53 ہوگئی ہے۔