آزادی مارچ سے متعلق حتمی فیصلے کیلیے( ن) لیگ کا اہم اجلاس آج طلب

74

لاہور(آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدرمیاں محمد شہباز شریف نے( آج) بدھ کو پارٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں مولانا فضل الرحمن کی طرف سے اعلان کردہ آزادی مارچ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ متوقع ہے۔(ن) لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہبازشریف نے (آج)بدھ کو سینئر قیادت کا اجلاس بلایاہے،(ن)لیگ کے سینئر رہنمائوں کا اہم اجلاس پارٹی صدر کی لاہور میں واقع رہائش گاہ پر ہوگاجس میںملکی سیاسی صورتحال پر اہم مشاورت ہوگی ۔ اجلاس میںمعاشی مسائل، غربت، مہنگائی، بیروزگاری، کاروباری بدحالی کا جائزہ لیاجائے گا،اجلاس میں آزادی مارچ کے حوالے سے مشاورت بھی ہوگی۔ (ن) لیگ کے پارٹی ذرائع کا کہناہے کہ اس اہم اجلاس میں مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں حتمی فیصلہ متوقع ہے ۔