دس اکتوبرکو اسلام آباد میں یکجہتی کشمیرکانفرنس منعقد ہوگی

83

اسلام آباد (صباح نیوز) ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیراہتمام 10 اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یکجہتی کشمیرکانفرنس منعقد ہوگی جس میں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار راجا فاروق حیدر، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن، صدر ملی یکجہتی کونسل ابوالخیر زبیر، امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق، علامہ ساجد نقوی، راجا ناصر عباس، لیاقت بلوچ، حافظ عاکف سعید، پیر عبدالرحیم نقشبندی، مولانا عبدالمالک، پیر ہارون علی گیلانی، عبدالرشید ترابی، مولانا عبدالغفار روپڑی، مولانا ضیا اللہ شاہ بخاری، مولانا حافظ اللہ وسایا، مولانا زاہدالراشدی سمیت دیگر مذہبی و سیاسی قائدین خطاب کریں گے۔