ایسا لگا جیسے کسی مشیر نہیں کالعدم رہنما کے گھر چھاپا مارا گیا ہو‘ سعید غنی

103

کراچی ( اسٹاف ر پورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے اعجاز جاکھرانی کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو میڈیا نے ماحول دیکھا نیب نے شاید ریڈ کیا، اعجاز جاکھرانی موجود نہیں فیملی بیٹیاں گھر میں موجود ہیں،گھر پر ارکان اسمبلی اور وزرا موجود ہیں خاتون ایم پی اے کو روکا گیا، کہا گیا کہ ریڈ مکمل ہونے تک کسی کو جانے کی اجازت نہیں، لگ ایسا رہا ہے مشیر جیل کے گھر نہیں کسی کالعدم رہنما کے گھر چھاپامارا گیا،جکھرانی کے وکیل کے مطالبے پر ان کے پاس نہ کاغذ ، لیڈی پولیس اور نہ وارنٹ ہیں،جو میسج دیا جارہا ہے انتہائی غلط ہے،اعجاز جکھرانی ہائی کورٹ کی ضمانت پر اور عدالت کی اجازت کے بنا چھاپہ نہیں مارا جاسکتا،جو عباس جکھرانی گرفتار ہیں وہ منتخب چیئرمین اور اعجاز جاکھرانی کے کزن ہیں، عباس پر الزام پیمنٹ کے معاملے میں ملوث بتایا اور ٹھیکیدار عباس کے پیٹرول پمپ سے تیل لینے میں مطلوب ہیں،نیب میں ایک طرف بڑی مقدس فیملی ذوالفقار مرزا،اسد قیصر، اور کئی شامل ہیں، دوسری طرف پیپلز پارٹی کے سبھی افراد کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں،جن کی پراپرٹی ہے اور جن پر ٹیکس نہیں بھرے جارہے ان کو کھلی چھوٹ ہے، یہ حساب نہیں کیا جارہا کھلا ڈونگ ہے۔