وزیراعظم کا چین سے واپسی پر دورہ سعودی عرب کا امکان

106

وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین سے واپسی سعودی عرب کا دورہ کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان چین سے واپسی پر سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر سے متعلق اہم بریک تھرو کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ 2 روزہ سرکاری دورے پرچین میں موجود ہیں۔