مولانا فضل الرحمن نےآزادی مارچ کی تاریخ تبدیل کردی

114

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے آزادی مارچ کی تاریخ تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آزادی مارچ 27 کو نہیں بلکہ 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی زیرصدارت اسلام آباد میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں آزادی مارچ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا جبکہ کارکنوں اور پارٹی رہنماؤں کو بلاوجہ پولیس کی جانب سے تنگ کرنے پر غور کیا گیا۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے شرکاء کو ہدایت دی کہ آزادی مارچ کے انتظامات کو جلد حتمی شکل دیں۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی ف کے سربراہ نے کہا کہ 31 اکتوبر سے قبل کوئی جلوس اسلام آباد میں داخل نہیں ہوگا،27 اکتوبر کے جلوس کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نکالے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے قافلے ایک ہی وقت میں اسلام آباد میں داخل ہونگے۔