ایم کیوایم قیادت نےسیاسی فوائد کے لیے استعمال کیا، اہلیہ عمران فاروق

60

لندن:مقتول عمران فاروق کی اہلیہ شمائلہ فاروق کا کہنا تھا کہ عمران فاروق کےقتل کےبعدایم کیو ایم کی قیادت نےمجھےسیاسی فائدے کیلیے استعمال کیا۔

متحدہ قومی موومنٹ کےمقتول بانی رہنما عمران فاروق کی اہلیہ شمائلہ فاروق نے پولیس سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ جب یہ احساس ہواکہ ایم کیوایم قیادت میری مددمیں سنجیدہ نہیں تو میں نےبھی لاتعلقی اختیار کرلی،ایم کیوایم کی قیادت میری مددسےمتعلق کبھی سنجیدہ نہیں رہی،میرا استحصال کیاگیا، ایم کیو ایم قیادت،عمران فاروق کی برسی وغیرہ پرمجھےعوام کےسامنےیادکرلیتی ہے۔

اہلیہ عمران فاروق نے کہا کہ کینسرکی تشخیص کےبعد ایم کیو ایم قیادت کیطرف سے مدد نہ ملنے پرخودکو لاچاراورتنہامحسوس کیا،عمران فاروق کےقتل کے بعدابتدا میں ایم کیو ایم کی قیادت نےمیری “کچھ امداد”کی تھی،پولیس نےقتل کےشبہ میں گرفتار محسن علی سید ، کاشف خان کامران کی تصاویر دکھائیں،ان میں سے ایک کومیں نےفورا ًشناخت کرلیاتھا،وہ ہمیں گھرکے پاس ملاتھا،

شمائلہ فاروق کا کہنا تھا کہ مجھے یہ خوف رہتاہے کہ کہیں میرا بھی انجام عمران فاروق جیسا نہ ہو تو پولیس کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ آپکی جان کوخطرے سےمتعلق کوئی خاص اطلاع نہیںملی ۔