امریکا میں خواتین کا سب سے بڑا قاتل منظر عام پر آگیا

450

امریکی تاریخ کا سب سے بڑا اور خطرناک پرولیفک سیریل کلر دنیا کے سامنے آگیا۔

امریکی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی )کا کہنا ہے کہ ملزم نے درجنوں خواتین کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہےاور اسےملکی تاریخ میں خواتین کا سب سے بڑا قاتل قرار دیا جا رہا ہے۔

ملزم سیمیول لٹل نے تحقیقاتی ادارے کو بتایا ہےکہ اس نے 1970 سے 2005 تک کے عرصہ میں90 سے زائد خواتین کو قتل کیا ہے۔

ایف بی آئی کا ماننا ہے کہ ملزم کی جانب سے کیے گئے اعترافات قابل اعتماد ہیں جبکہ اب تک 50 اعترافات کی تصدیق ہو سکی ہے۔

واضح رہے کہ 79 سالہ ملزم سیمیول 2012 سےکیلیفورنیاکی جیل میں اپنے کیے کی سزا کاٹ رہاہے۔

سیمیول نے طریقہ واردات کے بارے میں بتایا ہے کہ اس نے 90 سیاہ فام خواتین کو سڑکوں پر گلا گھونٹ کر قتل کیا اور کئی مقتولین کی لاشیں اب تک نہیں مل سکیں۔

ایف بی آئی نے ملزم سیمیول کی مدد سے کچھ مقتولین کے خاکے تیار کیے ہیں۔