وزیراعظم چین پہنچ گئے

277
File photo

وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر چین پہنچ گئے جہاں چین کے وزیر ثقافت لوشوگنگ نے ان کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چین کے صدر شیجن پنگ اور وزیراعظم لیکی کیانگ سے ملاقاتیں کریں گے۔

پاکستان اور چین کے وزرائے اعظم ملاقات میں معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر برائے وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات خسرو بختیار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔