فضل الرحمان “آزادی مارچ” نہیں کریں گے، وفاقی وزیر داخلہ

577

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کا وقت صحیح نہیں،مولانا فضل الرحمان کو اسلام آباد میں آزادی مارچ کے لیے نہیں آنا چاہئے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کا وقت صحیح نہیں،مولانا فضل الرحمان کو اسلام آباد میں آزادی مارچ کے لیے نہیں آنا چاہئے ،  میں سمجھتا ہوں کہ وہ 27 اکتوبر کو نہیں آرہے ، عمران خان کے دھرنے کے  وقت صورتحال کچھ اور تھی، اسلام آباد کے بلیو ایریا میں دفعہ 144 نافذ ہے، میں سمجھتا ہوں فضل الرحمان 27 اکتوبر کو اسلام آباد نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو کسی کے کہنے پر کوئی ما ئی کا لعل نہیں گرا سکتا، عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے ریاست مدینہ کی بات کی، وزیراعظم وزرا سے پوچھتے ہیں مخلوق خدا کیلئے کیا کیا ؟ ، تین بار مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف کو وزیر اعظم بنا کر عوام کو کیا ملا؟ ان کو جائیدادیں بنانے کے لیے وزیر اعظم نہیں بنایا گیا تھا۔