صدر نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کردیے

323

صدر مملکت عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کردیے۔

سی پیک اتھارٹی کا اطلاق پورے پاکستان میں ہوگا اور  وزیراعظم 4 سال کےلیے اتھارٹی کےچیئرپرسن ہوں گے۔سی پیک اتھارٹی 10ارکان پرمشتمل ہوگی۔ وزیراعظم ہی اتھارٹی کےایگزیکٹو ڈائریکٹرز اورارکان کی تعیناتی کریں گے۔ اتھارٹی کاچیف ایگزیکٹو20 گریڈ کا سرکاری افسر ہوگا۔

قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس نہ ہونےپر سی پیک اتھارٹی آرڈیننس لایا گیا ہے۔سی پیک سےمتعلق کوئی بھی فیصلہ اتھارٹی کےاکثریتی ارکان کی منظوری سےہوگا۔