آرمی چیف کا پیپلز لبریشن آرمی کےہیڈکوارٹرز کا دورہ، چینی عسکری قیادت سے ملاقات

261

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیپلز لبریشن آرمی کےہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے چین کی عسکری قیادت سے ملاقات کی  ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاپیپلز لبریشن آرمی کےہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا،آرمی چیف نے چین کے کمانڈر آرمی جنرل ہان ویگو اور سینٹرل ملٹری کمیشن کےوائس چیئرمین سے ملاقات کی۔

ملاقات میں علاقائی سیکورٹی کی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف نے چینی عسکری قیادت کو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صوتحال سے آگاہ کیا جب کہ پاک چین دفاعی معاونت پر بھی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بھارت تنازع کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرے اور مقبوضۃ کشمیر میں  انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کر کے کشمیریوں کو مکمل تحفظ فراہم کرے۔چینی عسکری قیادت نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق پاکستان کے اصولی موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا طرزعمل خطے میں امن کے لیے ہے جو علاقائی مفاد میں ہے۔