مختلف کیسز سے دہشتگردی کی دفعات کا اخراج ، فریقین کو نوٹس جاری

70

کراچی(آن لائن) سندھ ہائیکورٹ میں اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کیس میں دہشت گردی کی دفعات خارج کرنے سے متعلق درخواست پرسماعت ہوئی، عدالت نے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے ملزم عاطف زمان کی درخواست پر نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس اور خضر حیات قتل کیس میں دہشت گردی کی دفعات خارج کرنے کے فیصلے کے خلاف مدعی مقدمہ زارا عباس کی جانب سے دائر درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ مرید عباس کی بیوہ زارا عباس نے موقف اپنایا کہ فیصلے میں دوسرے مقتول خضر حیات کو سڑک پر قتل کیا گیا جبکہ انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے میں خضر حیات کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا، عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ ملزم عاطف زمان اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا، جبکہ پولیس اب تک مفرور ملزم عادل زمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔
دہشت گردی دفعات