افغانستان میں سیکورٹی فورسز کی بس پربم حملہ‘ 27ہلاک

125

کابل(صباح نیوز)افغانستان کے شہر جلال آباد میں افغان سیکورٹی فورسز کے کیڈٹس کی بس پر بم حملے کے نتیجے میں 27افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صوبائی کونسل ننگر ہار کے رکن سہراب قدیری نے بتایا کہ کیڈٹس کی بس کابل جارہی تھی۔دھماکا خیز مواد سامان کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والی ایک چھوٹی گاڑی میں نصب تھا جو بس سے ٹکرا گئی۔مقامی ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں افغان سیکورٹی فورسز کے کیڈٹس، عام شہری اور ایک بچہ شامل ہے۔سہراب قدیری کے مطابق زخمیوں میں اکثر افراد کی حالت نازک ہے تاہم انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اب تک کسی بھی گروپ نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔
افغانستان حملہ