امریکا اور طالبان ثالثی کیلیے بھارتی فوج کے انخلاکی شرط رکھی جائے،فاٹا عمائدین

147

بنوں( صباح نیوز) آل فاٹا عمائدین نے وزیراعظم پاکستان سے امریکا اور افغان طالبان میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے افغانستان سے بھارتی فوج کے انخلاء سے مشروط کرنے کا مطالبہ کردیا ،مشاورت کے بغیر فاٹا انضمام مودی کے لیے سود مند جبکہ پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی ثابت ہوئی ، خیبر پختونخوا حکومت مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں رکائوٹ نہ ڈالیں یہ ان کا جمہوری حق ہے قبائل کا مکمل تعاون حاصل ہے ۔بنوں ٹائون شپ میں فاٹا عمائدین اور وزیرستان کے مشران کا گرینڈ جرگہ زیر صدرارت انجینئر فیاض دائوڑ منعقد ہوا جرگہ سے انجینئر فیاض دائوڑ ، ملک خان اظہر ، ملک خان مرجان ، ملک شاہ نواز خان ، ملک خان زیب دائوڑ اور دیگر نے کہا کہ آج پاکستان کو مقبوضہ کشمیر کے سانحہ پر مستقبل کے خطرات سے بچنے کے لیے ہوش کے ناخن لینے ہونگے اگرچہ وزیراعظم کو امریکا اور افغان طالبان کے مذاکرات کو موجودہ درپیش حالات اور مقبوضہ کشمیر کے سنگین مسئلے کی وجہ سے ملتوی کرنا چاہیے تھا پھر بھی افغانستان ہمارا پڑوس ملک ہے جس کے لیے قبائل نے پہلے بھی ہر قسم کا تعاون کیا ہے اور اب بھی ساتھ دیں گے لیکن وزیراعظم اس ثالثی کو افغانستان سے بھارتی فوج کے انخلاء سے مشروط کریں۔
فاٹا عمائدین