وزیراعظم سے پہلے آرمی چیف چین پہنچ گئے،عمران خان کے دورے کا شیڈول جاری

117

راولپنڈی /اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بیجنگ پہنچ گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں جہاں وہ پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے)کے کمانڈر، سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین اور سدرن تھیٹر کمانڈ کے کمانڈر سمیت چینی فوج کی اعلی قیادت ملاقاتیں کریں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ چینی وزیراعظم اور صدر سے ہونے والی ملاقاتوں میں بھی شریک ہوں گے۔علاوہ ازیں دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان بھی چین روانہ ہوگئے ہیں وہ آج 8کتوبرسے 9 اکتوبر تک چین کا دورہ کریں گے۔دفتر خارجہ کی
جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چینی ہم منصب کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں، ان کے ساتھ اعلی سطح کاوفد بھی گیا ہے۔عمران خان چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ پاک چین وزرائے اعظم دونوں ملکوں کے درمیان متعدد معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کریں گے۔
جنرل باجوہ دورہ چین